ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موسلادھار بارش کے دوران ہوناور میں پہاڑی چٹان کھسک کر روڈ پر جاگری؛ بڑا حادثہ ٹلا

موسلادھار بارش کے دوران ہوناور میں پہاڑی چٹان کھسک کر روڈ پر جاگری؛ بڑا حادثہ ٹلا

Sun, 10 Jun 2018 10:03:44    S.O. News Service

بھٹکل 10/جون (ایس او نیوز)  قریبی تعلقہ ہوناور کے چپی ہکّل دیہات میں زوردار بارش کے دوران ایک پہاڑی چٹان کھسک کر سڑک پر جاگری، البتہ  اس موقع پر کسی سواری کا گذر نہیں ہورہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ نقصان نہیں ہوپایا۔  سڑک کے دوسری طرف ہی کئی مکانات موجود ہیں، اگر یہ چٹان کھسک کر سڑک سے ہوتے ہوئے دوسری  طرف گہرائی میں جاگرتی تو بہت بڑا سانحہ ہوسکتا تھا، مگر سڑک پر ہی چٹان ٹہر جانے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ چٹان کھسکنے کی یہ واردات سنیچر شام کو پیش آئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ چٹان کھسک کر سڑک پر جاگرنے سے قریب تین تا چار گھنٹوں کو روڈ بند رہا، بعد میں پولس اور محکمہ جنگلات کے  آفسران نے جائزہ لینے کے بعد چٹان کو سڑک پر سے ہٹادیا۔


Share: